بلغراد(این این آئی)سربیا میں موجود سینکڑوں پاکستانی اور افغان مہاجرین نے بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ہنگری کی سرحد کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے۔ ان لوگوں کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح یورپی یونین میں داخل ہونے میں کامیاب ہوجائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین سو مہاجرین اور تارکین وطن افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ہنگری کی سرحد کی طرف مارچ شروع کیا تو پولیس کی نفری بھی وہاں تعینات تھی۔ ان لوگوں میں زیادہ تر پاکستانی اور افغان باشندے شامل ہیں، جو مہاجرت کا طویل سفر طے کرتے ہوئے سربیا پہنچے ہیں۔ہنگری کی طرف سے سرحدوں کو بند کر دیے جانے کے بعد یہ مہاجرین سربیا میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مظاہرہ کرنے والے ان مہاجرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر درج تھاکہ ہم آج مارچ کر کے اور کھانا نہ کھا کر کچھ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک کارڈ پر درج تھاکہ اگر مہاجرین کو آنے سے روکنا ہے تو جنگیں ختم کر دو۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے باشندے عبدالمالک نے بتایاکہ ہم ہنگری کی سرحد کی طرف جا رہے ہیں۔‘‘ ان مہاجرین کا کہنا تھا کہ سرحدیں کھول دی جائیں تاکہ وہ یورپی یونین میں داخل ہو سکیں۔مالک کے بقول وہ بیس دن تک بلغراد میں رہا، جہاں اسے رہائش نصیب نہ ہو سکی، جس کے بعد اس نے ہنگری کی سرحد کی طرف جانے کا فیصلہ کیا۔ مالک کا کہنا تھاکہ سربیا کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ وہ مہاجرین کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں لیکن ہمیں ہنگری کے ساتھ مسئلہ ہے، جس نے اپنی سرحد بند کر رکھی ہے۔مالک نے بتایا کہ اس احتجاجی مارچ میں صرف نوجوان اور کچھ بزرگ لوگ شامل ہوئے ہیں جبکہ خواتین اور بچے شریک نہیں ہوئے۔ مالک کے مطابق گرمی اور طویل سفر کے باعث انہیں بلغراد میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
سربیامیں پاکستانی اور افغان مہاجرین کاہنگری کی طرف مارچ،ہنگری نے بڑا قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا



















































