بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

چین کی سرحدپربھارتی ٹینک حرکت میں آگئے

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین کے ساتھ متنازع سرحد پر بھارت نے 100 ٹینک لگا دیئے، باہمی تعلقات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں چینی سرمایہ کاری بھی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔غیرملکی اخبار نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فوج نے اپنے100 ٹینک لداخ میں متنازع چینی سرحد پر لگا تو دیئے ہیں مگر اس سے بھارت میں بڑھتی ہوئی چینی کمپنیوں کی سرمایا کاری متاثر ہو گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کو جلد از جلد غلط فہمیاں دور کرنا ہوں گی کیونکہ ٹینکوں کی تعیناتی کی اطلاعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ بھارت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی چینی کمپنیوں کی بے اعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینکوں تعیناتی کا مقصد کسی ممکنہ دھمکی سے بچنا تھا تاہم اس کا زیادہ اثر ان چینی سرمایہ کارکمپنیوں پر ہو رہا ہے جو بھارت میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ماہرین حیران ہیں ایک طرف بھارت چین کے ساتھ سرحد پر ٹینک تعینات کر رہا ہے اور دوسری چینی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بھی سخت کوششیں کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…