ممبئی ( مانیٹر نگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت کے دل ممبئی میں بھی آزادی کے نعرے لگ گئے۔ دلت کمیونٹی نے ناانصا فیوں کیخلاف احتجاج کے دوران علیحدہ وطن کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مقیم اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ دلت کمیونٹی نے مزید مظالم برداشت نہ کرنے کا اعلان کرتیے ہوئے ممبئی میں احتجاج کے دوران بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر دیا۔ ہندووں کی جانب سے ہتک آمیز سلوک، انسانیت سوز مظالم اور دیگر کمیونٹیز کے مساوی حقوق نہ ملنے پر دلت کمیونٹی نے ممبئی ریلوے سٹیشن کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے کے دوران دلتوں نے بھارت سے آزادی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔