انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی کے 14جدید بحری جہاز اورنیول چیف غائب، بحری جہازوں پر انتہائی تباہ کن اسلحہ کی موجودگی کی وجہ سے ترکی میں ہلچل مچ گئی،تفصیلات کے مطابق ترکی کے 14جدید بحری جہاز اور ترکی کے نیول چیف غائب ہیں،ترک نیول چیف کے بارے میں حتمی اطلاعات موجود نہیں کہ وہ خودکہیں چلے گئے ہیں یا پھر وہ حکومت کی حامی فورسز کی حراست میں ہیں جبکہ 14جدید بحری جہاز جو کہ خطرناک اسلحے سے لیس ہیں ان کی گمشدگی حکومت کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ بن کرسامنے آئی ہے ،ترکی کے ان جہازوں کی یونان کی سمندری حدود میں موجودگی کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں تاہم ترک حکومت کی حامی افواج ان جہازوں سے رابطے میں مکمل طورپر ناکا م رہی ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ جلد ہی ان جہازوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا کہ ان کو کیسے کنٹرول کیاجائے ۔ممکنہ طورپر ترکی اپنے ہی جہازوں کے خلاف فوجی کارروائی بھی کرسکتاہے۔