انقرہ(این این آئی) ترکی میں سرکاری میڈیا نے گرفتار اعلی ترین فوجی افسران کی تعداد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی پاداش میں 103 جنرلوں اور ایڈمرل کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔ترک سرکاری میڈیا کے مطابق منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد ترکی اسپیشل اینٹی ٹیرر پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں جب کہ استنبول میں پولیس نے ایئرفورس ملٹری اکیڈمی میں بھی چھاپہ مارا تاہم وہاں سے گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ٗ سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سے اب تک مجموعی طور پر 7 ہزار 500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن میں 103 جنرلز اور ایڈمرل بھی شامل ہیں،گرفتار کئے جانے والوں میں ججز کی بھی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق باغیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کے دوران 2 ہزار 389 اہلکاروں اور 2 ہزار 745 ججز اور پراسیکیوٹرز کو بھی حراست میں لیا گیا ٗ صدر رجب طیب اردگان کے ملٹری اے ڈی علی یزیکی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ٗ گزشتہ روز استنبول میں فوجی ہیلی کاپٹرکی پروازوں کے بعد حکومت نے پولیس کے خصوصی دستے کے 1800 اہلکاروں کو استنبول میں تعینات کردیا اور انہیں حکم دیا گیا ہے کہ فضا میں پرواز کرنے والے کسی بھی ہیلی کاپٹر کو حکم کا انتظار کئے بغیر مار گرایا جائے۔دوسری جانب ترک حکومت نے آئین کی خلاف ورزی اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے افسران اور ان کے مددگاروں کو سزا دینے کے لئے سزائے موت کے قانون پر عملدرآمد پر غور شروع کردیا جسے ماضی میں کالعدم قرار دے دیا گیا تھا جب کہ ترک صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سزائے موت کے قانون پر عملدرآمد کے لئے اپوزیشن سے بھی رائے لی جائے گی تاہم عوام اس وقت تک سڑکوں پر رہیں جب تک ایک ایک باغی کو گرفتار نہیں کرلیا جاتا۔ادھر یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیڈریکا مغرینی کا کہنا ہے کہ ترکی سزائے موت کے خاتمے کے بعد یورپی یونین کا رکن بنا تھا اور کوئی ملک اس وقت تک یورپی یونین کا حصہ نہیں بن سکتا جب تک وہ سزائے موت کا قانون ختم نہ کردے اس لئے ترکی میں جمہوری اور قانونی اداروں کی حفاظت ضروری ہے۔
عوام سڑکوں پر رہیں۔۔۔ ترک صدرکا پھر اعلان، ترکی میں حالات مزیدکشیدہ ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
-
عمران خان نے شہباز گل کو پارٹی عہدے سے کیوں ہٹایا؟ شفیع جان کا حیران کن انکشا ف



















































