ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ترکی میں بغاوت کاسرغنہ گرفتار،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 18  جولائی  2016 |

استنبول(آئی این پی)ترکی میں بغاوت کاسرغنہ گرفتار،بڑا قدم اُٹھالیاگیا،6 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ترکی میں مارشل لا کی ناکام کوشش کے بعد بغاوت کے سرغنہ سینئر ترین فوجی افسر سمیت 6 ہزار افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں ججز بھی شامل ہیں۔ ترکی کے وزیرانصاف بیکر بوزداک کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیابی شپ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد سے اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ بغاوت کا حصہ بننے والے مزید فوجی اہلکاروں کو حراست میں لینے کے لئے ا?پریشن کلین اپ شروع کردیا گیا ہے۔ بغاوت کے سرغنہ سینئر ترین فوجی افسر جنرل اردل اوزٹرک کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جب کہ کئی ججز کو بھی نظربند کردیا گیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ججز کو نظربند کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ تمام ججز بغاوت کا حصہ ہیں۔دوسری جانب ترک حکومت نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ خودساختہ جلاوطنی کاٹنے والے ترک رہنما فتح اللہ گولن کو قیدیوں کے تبادلے کے قانون کے تحت حوالے کیا جائے جب کہ ترک حکومت کے سینئر وزیر نے بغاوت کا براہ راست الزام امریکا پر لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا تختہ الٹنے کے پس پردہ امریکا کا بھی کردار ہے تاہم امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ترکی کے الزام افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش میں امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…