پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

روس اور امریکہ نے فوجیں میدان میں اتار لیں ، وجہ سامنے آگئی

datetime 17  جولائی  2016 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی اخبار نے کہاہے کہ پینٹاگون نے روس کو تجویز پیش کی ہے کہ شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اردن کے دارلحکومت عمان میں ایک مشترکہ فوجی اڈہ قائم کیا جا سکتا ہے،امریکہ نے شام میں مشتر کہ فوجی کاروائی کیلیے روس کو تعاون کی پیشکش کی ہے ۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے روس کو تجویز پیش کی ہے کہ شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کیلیے اردن کے دارلحکومت عمان میں ایک مشترکہ فوجی اڈہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
امریکی انتظامیہ نے اس سلسلے میں 8 صفحات پر مشتمل ایک تجاویزاتی متن روسی حکام کو ارسال کر دیا ہے جبکہ امکان ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج اپنے دورہ روس کے دوران اس موضوع پر بات چیت کریں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ دونوں ممالک اس بارے میں رابطے میں ہیں لیکن مشترکہ کاروائی کی تجویز پر مطابقت کا طے ہونا فی الوقت قیاس آرائی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…