ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ترک عوام نے فوجی اہلکاروں کے دلوں میں اپنا ڈر بٹھا دیا ٗ غیر ملکی میڈیا

datetime 16  جولائی  2016 |

انقرہ (این این آئی)ترک عوام نے فوجی اہلکاروں کے دلوں میں اپنا ڈر بٹھا دیا ۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ ترک عوام نے فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی مارشل لاء کے دوان عام طور پر عوام کو فوج کا خوف ہوتا ہے تاہم ترکی میں عوام نے فوجی اہلکاروں کے دلوں میں اپنا ڈر بٹھادیا۔واضح رہے کہ رات گئے ترک فوج کے ایک باغی گروپ نے ملک میں مارشل لاء کا اعلان کیا تھا، تاہم صدر رجب طیب اردگان کی کال کے بعد عوام سڑکوں پر آئے اور حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ٗفوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد جب فوجی اہلکار تقسیم اسکوائر پر تعیناتی کیلئے جارہے تھے تو ان کے دل میں یہ خوف تھا کہ وہاں موجود عوام ان کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟ 38 سالہ دوگن کا کہنا ہے کہ لوگ فوجی حکومت سے ڈرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ آمر کی حکومت میں کیا ہوتا ہے۔فوج کے خلاف سڑکوں پر آنے والے لوگ فوجی ہیلی کاپٹرز کو دیکھ کر نعرے لگارہے تھے، جب فوجی اہلکاروں نے فائرنگ شروع کی تو اْس وقت مناظر انتہائی خوف ناک تھے۔متعدد افراد زخمی ہوئے ٗ ایمبولینسوں کی روشنی میں مشتعل شہریوں کے چہرے نمایاں ہورہے تھے ٗ وہ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے ٗفوج نے ایسا کیا، وہ قاتل ہیں فوجی اہلکاروں نے اْن افراد پر بھی فائرنگ کی جو پیدل ہی فتح سلطان محمد پل عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔استنبول میں غیر یقینی صورتحال سے دوچار شہری پانی خرید کر اپنے گھروں کو جاتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے اور گھروں سے ٹی وی پر چلنے والی بریکنگ نیوز کی آوازیں آرہی تھیں۔فوجی بغاوت کی خبریں آتے ہی استنبول کے کچھ علاقے سناٹے میں ڈوب گئے، ہر طرف سناٹا چھایا ہوا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد عوام جمہوریت کو بچانے کیلئے سڑکوں پر آگئے اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے ٗیورپ اور ایشیاء کو ملانے والے دونوں پلوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آرہی تھیں تاہم ایک بیئر بار میں کچھ نوجوان کسی بھی صورت میں اپنے ویک اینڈ کو برباد نہیں کرنا چاہتے تھے اور وہ بار میں ہی موجود رہے ٗایک شہری نے کہا کہ وہ نہیں چاہتا کہ ایک بار پھر ملک پر فوج کا قبضہ ہوجائے، ترکی میں کئی بار فوجی بغاوت ہوئی ہے ٗمیں اس کے خلاف ہوں ٗاس شخص نے اپنے بازو پر بنا کمال اتاترک کا ٹیٹو دکھاتے ہوئے کہا کہ فوجی حکومت ترکی میں نہیں چل سکتی۔ایک اور شخص نے کہا کہ دیکھیں فوج کے آنے کی وجہ سے یہ جگہ بالکل خالی ہے حالانکہ عام طور پر یہاں ہزاروں لوگ ہوتے ہیں، آمرانہ حکومت اچھی نہیں ہوتی اس سے ملک 20 سال پیچھے چلا جائیگا ٗ بھائی کو بھائی کا خون نہیں بہانا چاہیے۔اچانک بیئر بار کے مالک نے آواز لگائی، ‘سرکاری ٹی وی پر فوجی بغاوت کا اعلان ہوگیا، مارشل لاء لگ گیا ٗ یہ سننا تھا کہ بار میں موجود لوگ سیکنڈز میں غائب ہوگئے ٗکرسیاں اٹھالی گئیں اور جیسے تیسے بار بند کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…