کولکتہ(این این آئی)بھارت کی چائے بنانے والی ایک کمپنی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ کی درستی کیلئے گرین ٹی کے 6 ہزار بیگز بھجوا دئیے۔کولکتہ کی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت شاہ نے بتایا کہ کمپنی نے ٹی بیگز کے ساتھ اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ، ہم آپ کو بہت ساری قدرتی گرین ٹی بھیج رہے ہیں جو آپ کے جسم میں موجود نقصان دہ ذرات سے لڑ کر آپ کے دماغ و جسم کو پاک صاف کرنے میں مدد کریگی ٗ یہ لوگوں کو اسمارٹ بنانے کیلیے بھی کارآمد ہے۔پیغام میں کہا گیا کہ مسٹر ٹرمپ ٗ آپ برائے مہربانی اپنی خاطر، امریکا کی خاطر اور پوری دنیا کی خاطر اس چائے کو پیجیے کیونکہ خود کو راہ راست پر لانے اور پاک صاف کرنے میں ابھی بہت دیر نہیں ہوئی ۔