جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ نے افغانستان کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیا،معروف غیر ملکی ادار ے بلوم برگ کی رپورٹ ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) معروف غیر ملکی ادار ے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی صدر بارا ک اوبامہ نے اپنی عراق سے فوج کے انخلا کی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے افغانستان میں 8500فوجی رکھنے کا فیصلہ کیاہے ،افغانستان انتشار کا شکار اور دوبارہ مغرب کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد گروپوں کی آماجگاہ بن رہا ہے،امریکہ کو افغانستان میں اپنی فورسز کو رکھنا ہوگا،افغان حکومت طالبان،حقانی نیٹ ورک،القاعدہ اور داعش کا سامنا کر رہی ہے، کم تعداد میں تر بیت یافتہ امریکی فوجی افغانستان میں عسکریت پسندی سے نمٹنے اور افغان فورسز کو تربیت دینے میں اہم کردار اداکریں گے، ایلیٹ سپیشل فورسز دہشت گردوں کے کمانڈروں کے خاتمے کیلئے انتہائی موزوں ہے،ا فغان فورسز تنہا ملک کے دفاع میں کامیاب نہیں ، افغانستان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پولیس اورفوج کی تعد اد میں اضافہ دفاع کے لئے بہتر نہیں ، دفاع کے فرائض اور ملازمت میں فرق کرنا ہوگا۔ منگل کوبلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر اوبامہ نے پہلے افغانستان میں جنگ کو ایک ذمہ دارانہ اختتام تک پہنچانے کا اعلان کیا اور4300فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے افغانستان میں 8500فوجی رکھنے کا فیصلہ کیا شاید وہ عراق سے 2014میں فوج نکالنے کی غلطی کوجان چکے ہیں جب انہوں نے وہاں سے افواج کونکال لیا تھا اور بہت کم فوجی وہاں چھوڑے ،اس کے بعد وہاں اسلامک اسٹیٹ ایک بڑی دہشتگرد تنظیم کے طور پر سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق اسی طرح افغانستان انتشار کا شکار ہورہاہے اور وہ دوبارہ مغرب کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد گروپوں کی آماجگاہ بن رہا ہے،امریکہ کو اس میں فورسز کو رکھنا ہوگا،افغان حکومت طالبان،حقانی نیٹ ورک،القاعدہ اور اب داعش کا سامنا کر رہی ہے تو اس بات پر حیرانی ہوتی ہے کہ کس طرح چند ہزار امریکی فوجی کیسے ان میں فرق کرسکیں گے تاہم اس میں کوئی بڑی بات نہیں کہ وہ ان میں فرق کرلیں گے کیونکہ کم تعداد میں تر بیت یافتہ امریکی فوجی ملک میں عسکریت پسندی سے نمٹنے اور افغان فورسز کو تربیت دینے میں اہم کردار اداکریں گے،امریکہ میں تعینات ایلیٹ سپیشل فورسز دہشت گردوں کے رہنماؤں کو ہلاک کرنے کیلئے انتہائی موزوں ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اوبامہ اور ان کے جرنیلوں نے ملک کے مشرقی حصے میں زبردست بمباری کرکے انسداد دہشتگردی مہم کو مستحکم کر رہا ہے،اس سے افغان حکومت کو فائدہ ملا ہے،اگرچہ امریکی خطرے میں ہیں یا نہیں ہیں لیکن امریکی فوجیں طالبان جنگجوؤں پر بمباری کرکے افغان فورسز کو بچاسکتی ہیں،حالانکہ امریکہ نے کئی سالوں تک افغان فورسز کی تربیت کی ہے اور امریکہ میں اربوں ڈالر خرچ کیے،افغان فورسز ابھی تک تنہا عسکریت پسندوں کا مقابلہ نہیں کرسکیں،گذشتہ سال طالبان کے قند وزیر حملے میں افغان فورسز بھاگ گئیں تھیں اور طالبان نے شہر پر قبضہ کرلیا، رپورٹ کے مطابق افغانستان نے اپنی فوج اور پولیس کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے،ان کی تربیت بھی کی گئی تاہم حکومت کو اس بات پر قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ جنگ کوئی ملازمت کا پروگرام نہیں لیکن جب یہ دفاع کرنے پر آتی ہے تو اسے بہت قربان کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرپشنپھیل گئی ہے،امریکہ نے عراق میں بھی یہی غلطی کی تھی کہ 2011میں تعداد 35000سے کم کرکے 5700تک کم کردی تھی،اس لئے امریکہ اور مغربی اتحادیوں کیلئے یہ آسانی ہوگی کہ افغانستان میں سیاسی صورتحال بہتر ہوئی ہے،صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ابھی تک اپنے جاگیردارانہ کئی نسلی گروہوں کے درمیان تنازعات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن اوبامہ کی جانب افواج کے حوالے سے اچانک اعلان نے افغان عوام اور ان کے رہنماؤں کو ایک سخت پیغام بھیجا ہے،افغان حکومت کو دشمنوں کو جاننے کیلئے اپنے فائدے کی بات دیکھنا ہوگی



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…