جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے پرامن مذہب ،اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کردی

datetime 11  جولائی  2016 |

پیرس(این این آئی) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے مذاہب کے تقابلی مطالعے کے بعد اسلام کو دنیا کا پرامن ترین مذہب قراردیا ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائٹیڈ نیشن ایجوکیشنل، سائنٹیفک اور کلچرل آرگنائزیشن (یونیسکو) نے انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دنیا کے مختلف مذاہب پر تحقیق اور مذاہب کا مطالعہ کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے ٗیونیسکو نے اپنی تحقیق کے بعد اسلام کو پرامن ترین مذہب قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ٗانٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے تقابلی مطالعے کے سربراہ روبرٹ میگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مطالعہ اور مشاہدے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پرامن مذہب ہے جب ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ ڈھاکا اور بغداد میں اسلام کے نام پر حملے ہوئے جس پر انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اسلام کے معنی امن کے ہیں اور اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں دوسری جانب یونیسکو کی جانب سے جاری کئے جانے والے سرٹیفکیٹ کی عالمی رہنماؤں اور مذہبی لیڈروں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جن کا کہنا ہے کہ اسلام دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دیگر مذاہب کو اسلام سے سبق حاصل کرنا چاہئے جب کہ بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ اسلام کو سب سے بہترین مذہب ہونے کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…