کا بل(آئی این پی)افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پا کستان میں مقیم افغان عسکر یت پسندوں اور امن عمل کی مخا لفت کر نے وا لوں کو افغا نستان کے حوا لے کیا جا ئے۔افغا ن صدر نے کا بل میں پیر کو ایک پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان امن عمل کی مخا لفت کر نے والے افغا ن عسکر یت پسندوں کو کا بل کے حوا لے کر ے۔انہوں نے مز ید کہا کہ پا کستان کیلئے افغا نستان کا پیغام با لکل وا ضح ہے اور اچھے برے طا لبان میں فرق کر نے وا لوں کو قیمت چکا نا ہو گی۔افغا نستان کے ہمسا یہ مما لک ہما ری خود مختا ری کا حترام کر یں اور کا بل کے خلاف اپنی سر زمین استعمال نہ ہو نے دیں، افغا نستان کی حما یت نہ کر نے وا لے تنہا ہو جا ئیں گے۔