واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کوششیں دگنی کرنا ہوں گی، نیٹو داعش سمیت دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔نیٹو ہر اتحادی کا دفاع کرے گا،نیٹو داعش سمیت دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا،نیٹو کو بدلتے حالات کے مطابق تبدیل ہونا چاہیے،تارکین وطن کا سارا بوجھ چند ملک نہیں اٹھا سکتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر اوباما نے ڈیلاس میں فائرنگ کے واقعے پر کہا کہ فائرنگ کرنے والا شخص امریکی افریقیوں کا نمائندہ نہیں، امریکا منقسم نہیں ہو رہا جیسا ظاہر کیا جا رہا ہے،امریکا 1960 کی دہائی میں نہیں لوٹ رہا۔انہوں نے کہا کہ نیٹو ہر اتحادی کا دفاع کرے گا،نیٹو داعش سمیت دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا،نیٹو کو بدلتے حالات کے مطابق تبدیل ہونا چاہیے،تارکین وطن کا سارا بوجھ چند ملک نہیں اٹھا سکتے۔