لندن (این این آئی)امریکی صدر باراک اوباما کی نئی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جن میں وہ اسلامی طرز کے لمبے چوغے میں نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹی وی چینل نے کہاکہ اوباما خفیہ طور مسلم ہیں۔ امریکی ٹیلی وژن چینل کے مطابق انہوں نے اپنے پروگرام میں جو دو تصاویر نشر کی ہیں وہ 1990 کی دہائی کے اوائل میں اوباما کے ایک سوتیلے بھائی کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئیں۔ پروگرام کے میزبان کے مطابق یہ تصاویر اوباما اور اسلام کے درمیان قریبی روحانی ربط کا ثبوت ہیں ، دین اسلام کے ساتھ امریکی صدر کا گہرا لگا اوباما اور انسداد دہشت گردی کے درمیان رکاوٹ بن کر کھڑا ہو گیا ہے۔ اوریلی کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں مشرق وسطی میں داعش کا دائرہ کار وسیع پیمانے پر پھیل گیا۔ان تصاویر کے ذریعے پروگرام کے میزبان اس جانب اشارہ کرنے کے درپے تھے کہ ممکن ہے کہ اوباما “خفیہ طور پر مسلمان” ہوں۔ انہوں نے امریکیوں کو ان کے صدر کی بچپن میں پرورش یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اوباما ریاست ہوائی میں پروان چڑھے، وہ ایک امریکی خاتون اور اسلام پر عمل کرنے والے کینی باشندے کے بیٹے ہیں۔