منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہیلری کلنٹن پر فرد جرم عائد ہو گی کہ نہیں ؟ خبر آ گئی

datetime 7  جولائی  2016 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سکیورٹی کے ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی بہ حیثیت وزیر خارجہ ذاتی ای میلز کے سرور کے استعمال پر ان کا ادارہ کسی مجرمانہ فرد جرم عائد کرنے کی تجویز کے خلاف ہے۔ایف بی آئی کے سربراہ نے سابق خاتون اوّل اور ڈیموکریٹک پارٹی کی غیر حتمی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میلز کے تنازعے کے حوالے سے کہا ہے کہ گو کہ ہلیری اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ’’انتہائی غفلت برتنے‘‘ کے شواہد موجود ہیں یہ ثبوت نہیں مل سکا کہ انہوں نے ’کلاسیفائیڈ انفارمیشن‘ کے استعمال میں قانون شکنی کی کوشش کی ہو۔کومی نے یہ بیان ہلیری کلنٹن کی نجی ای میلز کے تنازعے پر ایف بی آئی کی تفتیشی رپورٹ سے مندرجات پیش کرتے ہوئے دیا۔ہلیری کلنٹن کے خلاف جن ای میلز کے سلسلے میں ’فوجداری تحقیقات‘ جاری ہیں، ان کا تعلق ڈرون حملوں سے تھا اور ان ای میلز کا تبادلہ امریکی سفارت کاروں اور امریکی دفتر خارجہ کے درمیان ہوا تھا۔تاہم ایف بی آئی کی سفارشات کے باوجود ہلیری کلنٹن پر فرد جرم عائد کرنا یا نہ کرنے کا اختیار امریکی وزارت انصاف کے استغاثہ کو حاصل ہے۔ جیمز کومی کا بہرحال کہنا تھا کہ ایسے شواہد موجود نہیں ہیں جنہیں لے کر استغاثہ کوئی کارروائی کر سکے۔ہلیری کلنٹن کے نجی ای میل سرور استعمال کرنے کے حوالے سے امریکا میں کافی عرصے سے گرما گرم بحث جاری ہے۔ یہاں تک کہ اس معاملے کے باعث ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدواری بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ایف بی آئی کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ہلیری کی ایک سو تیرہ ای میلز، جو کلاسیفایئڈ انفارمیشن لیے ہوئے تھیں، نجی سرور سے نہیں بھیجی جانا چاہیے تھیں۔کومی اس بارے میں کہا کہ ہلیری کلنٹن کی جگہ کوئی بھی سمجھ دار شخص، یا وہ افراد جو یہ ای میلز وصول کر رہے تھے، کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ اس طرح کی ای میلز کے تبادلے کے لیے نجی سرور کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ چوں کہ ہلیری نے نجی سرور کا استعمال کیا، اس باعث غیر ملکی ایجنسیاں ان کی ای میلز ’ہیک‘ کر سکتی تھیں۔ بہرحال اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ ان کی ای میلز کو ’ہیک‘ کیا گیا تھا۔ہلیری کلنٹن نے 2014 میں ای میلز کا ایک بڑا حصہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا تھا، تاہم تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں ای میلز اب بھی ان کے سامنے نہیں لائی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…