بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو بحیرہ جنوبی چین کے تنازعہ پر کسی بھی جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے، چینی بحریہ نے متنازعہ جزائر پراسل میں جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔ ممتاز چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین کو بحیرہ جنوبی چین میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہئے اور کسی بھی فوجی تنازعہ کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اگرچہ چین امریکا کے ساتھ قلیل المدتی جنگ میں کامیابی کی بھرپور صلاحیت نہیں رکھتا تاہم اسے ایسے دفاعی اقدامات کو یقینی بنانا چاہئے کہ امریکا کو بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر ممکنہ فوجی مداخلت کی پوری قیمت ادا کرنا پڑے۔ ایک اور اخبار چائنا ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکا چین کے خلاف پروپیگنڈا میں پیش پیش ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنے والے ممالک کی برادری میں چین تنہائی کا شکار ہے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ چین سے یہ توقع نہیں کہ وہ امریکا اور اس کے دوست ممالک کے ہاتھوں اس تذلیل کو بآسانی برداشت کر لے گا۔ واضح رہے کہ بحیرہ مغربی چین کے قدرتی وسائل سے مالا مال جزائر پر چین کے علاوہ خطہ کے کئی ایسے ممالک کا دعوی ہے جن کے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔
بحیرہ چین جنوبی تنازعہ، چین نے اپنا موقف واضح کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا



















































