واشنگٹن (این این آئی)باکسنگ کی دنیا کے سابق لیجنڈ محمد علی کلے نے کئی مرتبہ اس بات کا اظہار کیا تھا کہ ان کی زندگی کے پْر مسرت ترین لمحات وہ تھے جب انہوں نے اسلام قبول کیا اور ایمان کی حلاوت کو چکھا۔ ان کا اس ایمانی لذت تک پہنچنے کا سفر کیسا رہا ؟انسان دوست شخصیت قرار دیے جانے والے محمد علی کی زندگی میں یوں تو کئی شگون سامنے آئے تاہم زندگی کا فیصلہ کن موڑ 1964 میں آیا جب وہ شہرت کی بلندیوں پر تھے اور اسی سال انہوں نے پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور ساتھ ہی اسلام قبول کرنے کا اعلان بھی کر ڈالا۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ محمد علی شاہ کے تخت سے اتر کر دین اسلام کی دعوت کے خادم بن گئے۔ ان کے دونوں آہنی پنجے غریبوں اور ناداروں پر ہمدردی کے پھول برسانے والے محبت بھرے ہاتھوں میں تبدیل ہوگئے۔اس طرح کیسیئس مارسیلس کلے نے اپنے ماضی کو خیرباد کہہ کرمحمد علی کلے کے نام سے زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کیا۔ ایک ایسا مسلمان جو اپنے دین کے راستے میں ہر ممکن کوشش اور مال خرچ کرنے کے لیے تیار تھا۔ان کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے محمد طماشی اپنی کتاب’’ عظیم شخصیات اور مفکرین کا قبول اسلام‘‘ میں محمد علی کی زبانی لکھتے ہیں کہ 1964 میں ریاست فلوریڈا میں پہلی مرتبہ میں نے یہ سنا کہ اللہ ایک ہے جس کے سنتے ہی میں ہل گیا اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں عیسی علیہ السلام اللہ کے انبیاء میں سے ایک ہیں۔ قرآن وحی کا مکمل مجموعہ ہے جس کی خود حفاظت کی گئی۔ یہ سب میرے لیے نیا تھا اور اس نے مجھ پر زبردست اثر ڈالا۔ اسلام لانے کے بعد میں انسانی سلامتی اور حقیقت کو پایا۔ میں نے نماز، روزہ، اللہ سے تعلق کو سیکھا اور پھر مصر ہوگیا کہ میں لوگوں کو اللہ کے دین حنیف یعنی اسلام کی طرف دعوت دوں۔ اللہ کے فضل سے میرے ہاتھ پر 20 لاکھ سے زیادہ امریکیوں نے اسلام قبول کیا۔ میں نے اپنی سالانہ آمدنی (جو کہ 20 کروڑ ڈالر کے قریب) اسلام کے لیے مختص کر دی۔ میری بیوی اور اولاد کا اس کی وراثت میں کوئی حق نہیں۔ میں نے اپنے محل کو ایک جامع مسجد اور قرآن کریم کی تعلیم کے مرکز میں تبدیل کردیا۔ اس کے علاوہ میں نے شکاگو میں سب سے بڑی مسجد کی تعمیر شروع کی اور یہ مسجد ایک اسلامی مرکز ہوگا۔ ان دنوں میں اسلامی کتب خرید کر امریکا میں مسلمانوں میں مفت تقسیم کر رہا ہوں۔امریکی دانش ور میلکم ایکس کی شخصیت کے محمد علی کلے کی سوچ پر گہرے اثرات تھے اور وہ ان کے قریبی دوست بھی تھے۔ اسی طرح’’نیشن آف اسلام‘‘ تنظیم کے سربراہ الائجا محمد نے باکسنگ کی دنیا کے اس ہیرو کی زندگی میں اہم کردار ادا کیا۔محمد علی نے اسلام کی بنیادی تعلیم الائجا سے حاصل کی۔ وہ ساٹھ کی دہائی کے اوائل میں ان کے دینی لیکچروں میں شرکت کرتے تھے۔اگرچہ محمد علی کے اسلام کا آغاز نیشن آف اسلام تنظیم کے ساتھ ہوا تاہم یہ زیادہ عرصے جاری نہ رہا۔ محمد علی نے تنظیم کے بہت سے نظریات سے اختلاف کیا اور ساتھ ہی اپنے فلاحی اور دینی دعوت کے کام کو جاری رکھا۔ انہوں نے مغربی دنیا کے ذہن میں راسخ ہوجانے والی اسلام اور مسلمانوں کی غلط تصویر کو ٹھیک کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ اس دوران 1972 میں اس لیجنڈ نے فریضہ حج ادا کیا۔
عظیم باکسر محمدعلی نے اپنی بیوی اور اولاد کیلئے وراثت میں کیا چھوڑا؟ قابل تحسین انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل
-
پنکی کے انکشافات پر ملک گیر کریک ڈان، افریقی باشندوں سمیت 24 افراد گرفتار
-
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کردی، کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان
-
ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 137 موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام
-
کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا کیس، کے الیکٹرک کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
خاتون ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار



















































