کابل(نیوز ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے دوسرے پولیس ضلع میں انٹیلی جنس کے دفتر پر زور دار ریموٹ کنٹرول کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ افغان سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایک کار میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیاتھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ہے۔ دھماکہ وزارت دفاع اور وزارت خزانہ کے دفاتر کے قریب پلِ محمود خان میں ہوا ہے جہاں افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی زد میں آکر 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد جمع کرنے شروع کردیے ہیں جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔