استنبول (نیوز ڈیسک) ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں میٹرو کی ایک بس کو آگ لگ گئی ۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ استنبول کے علاقے توپ کپی میں واقع ایک میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے پہلے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں اور اس کے بعد بس آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔فوری طور پراس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور میٹرو کی اس لائن پر ٹریفک کو بند کردیا گیا ۔واقعے کے بعد پولیس کی ٹیمیں ،آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔