جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

ایران،عرب تنازعہ ،اردن نے تہران سے سفیر واپس بلا لیا

datetime 18  اپریل‬‮  2016 |

عمان(نیوز ڈیسک) اردن نے تہران میں متعیّن اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ،مقامی ٹی وی کے مطابق تہران میں متعیّن اردنی سفیر کو ایران کی عرب امور میں مداخلت پر مشاورت کے لیے پیر کو عمان طلب کیا گیا ہے۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنوری میں سفارتی کشیدگی سے پیدا ہونے والے بحران کے تناظر میں اردن آخری ملک ہے جس نے اپنے سفیر کو واپس بلایا ہے۔اس سے پہلے خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے پانچ رکن ممالک ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرچکے ہیں اور اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں،یاد رہے کہ سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم نمر النمر کا بغاوت کے جرم میں سرقلم کیے جانے کے ردعمل میں تہران میں مشتعل ایرانیوں نے سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا،وہاں توڑ پھوڑ کی تھی اور عمارت کے ایک حصے کو آگ لگادی تھی۔ایرانی مظاہرین نے مشہد میں بھی سعودی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا۔ان واقعات کے بعد سعودی عرب نے اپنا سفارتی عملہ ایران سے واپس بلا لیا تھا اور ایران کے ساتھ سفارتی ،سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…