جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی حکومت کوہ نور ہیرے کی ملکیت سے دستبردار

datetime 18  اپریل‬‮  2016 |

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت کئی سال بعد ملکہ برطانیہ کے تاج میں جَڑے کوہ نور ہیرے کی ملکیت سے دستبردار ہوگئی جس کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جو ہیرے کی ملکیت کا دعویدار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں ملکہ برطانیہ کے تاج میں جَڑے کوہ نور ہیرے کی ملکیت سے متعلق سماعت کے دوران حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کوہ نور ہیرا یہاں سے لے کر نہیں گئی بلکہ سکھ مہاراجا رنجیت سنگھ نے وہ ہیرا برطانیہ کو تحفے میں دیا۔ حکومت کی جانب سے یہ موقف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکراور جسٹس اودے اومین لالت کے روبرو اختیار کیا گیا۔عدالت نے حکومتی موقف سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ اگرحکومتی موقف کو تسلیم کرلیا جائے تو اس سے پہلے ہیرے سے متعلق کئے گئے تمام حکومتی دعوے غلط قرار دیئے جائیں گے تاہم عدالت نے کوہ نور ہیرے کی ملکیت پر حکومت کو مزید 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔واضح رہے کہ 105 کیرٹ کے کوہِ نور ہیرے کو19ویں صدی میں اس وقت برطانیہ لے جایا گیا تھا جب برصغیر پر برطانیہ کا قبضہ تھا جب کہ اس ہیرے کی واپسی کا دعویٰ پاکستان اور بھارت دونوں کی جانب سے کیا جاتارہا ہے اور لاہور ہائیکورٹ میں اس ہیرے کو برطانیہ سے واپسی کے لئے بھی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…