جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

یورپی یونین سے نکلنا ہمیں ہمیشہ کے لیے غریب کردے گا،برطانوی وزیر خزانہ

datetime 18  اپریل‬‮  2016 |

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی محکمہ خزانہ کے سربراہ جارج اوسبورن نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کی صورت میں برطانیہ کو ’مستقل غربت‘ کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ اثر ہر گھرانے پر ہزاروں پاؤنڈز کی صورت میں برداشت کرنا ہو گا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اوسبورن نے کہا کہ 23 جون کو برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں اگر عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں رائے دی، تو اس کا اثر برطانوی اقتصادیات پر نہایت منفی انداز میں پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ یورپی یونین سے نکلتا ہے، تو ہر گھرانے کو قریب چار ہزار تین سو پاؤنڈز (چھ ہزار ایک سو ڈالر) نقصان برداشت کرنا ہو گا۔ یہ وہ حقیقت ہے، جسے دیکھ کر ہی ہر شہری کو اس بابت اپنی رائے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے اخراج برطانیہ کے لیے ’ایک ایسا گھاؤ ہو گا، جو اپنی شدت میں خود اضافہ کرے گا۔پیر کے روز برطانوی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ تمام ممکنہ متبادل طریقوں کے باوجود برطانیہ یورپ کی کھلی مارکیٹ تک اب جیسی رسائی کا حامل کبھی نہیں ہو پائے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج (بریگزِٹ) کی صورت میں میں سن 2030ء تک برطانوی اقتصادیات چھ فیصد تک سکڑ جائے گی۔اس رپورٹ کے مطابق بریگزِٹ کی صورت میں برطانوی اقتصادیات کو ’مستقل نقصان‘ کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ کبھی یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ میں اپنے لیے مفت کوٹے پر مذاکرات کر پائے گا اور نہ ہی اسے اس مارکیٹ میں اب جیسی رسائی دوبارہ حاصل ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…