برسلز(نیوزڈیسک) بلجیم کے وزیر اعظم شال میشل نے کہاہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ برسلز حملوں کے بعد بلجیم میں کچھ مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیاتھا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بلجیم کے وزیر اعظم شال میشل نے کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ برسلز حملوں کے بعد بلجیم میں کچھ مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا،انہوں نے اپنے وزیر داخلہ یَن یمبون کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ برسلز حملوں کی حمایت پر ’خوشی کے تاثرات‘ کے بارے میں نیشنل سکیورٹی کونسل کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔بیلجین وزیر اعظم میشل کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں البتہ ملکی وزیرداخلہ یمبون کے بیان کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ ان حملوں پر تائیدی تاثرات سامنے آئے ہیں تاہم ایسے لوگوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔میشل نے اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ ہمیں اس حوالے سے نہ تو کوئی عمومی رائے قائم کرنا چاہیے اور نہ ہی اسے نظر انداز کرنا چاہیے۔ میشل نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اس تناظر میں کوئی عمومی رائے سازی کی کوشش نہیں کی ہے۔