بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

بھا رت، ریا ست اڑیسہ میں بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھا رت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک ثقافتی طائفے کو لے جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ دیو گڑھ کے علاقے میں پیش آیا جہاں بس ایک 250 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔پولیس حکام کے مطابق بس دیو
گڑھ سے برگڑھ جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔مذکورہ بس پر 40 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دیو گڑھ کے پولیس سپرٹنڈنٹ سارا شرما نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ جائے حادثہ سے ’ 25 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔‘انھوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ اور پولیس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور زخمیوں کو دیوگڑھ کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔سارا شرما نے بتایا کہ گھنے جنگلوں والا پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال دو لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد سڑکوں پر حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔خراب سٹرکیں اور پرانی گاڑیاں اکثر ان مہلک حادثوں کا سبب بنتی ہیں۔دنیا میں موجود گاڑیوں کا صرف ایک فیصد بھارت میں ہے لیکن حادثوں میں ہونےوالی ہلاکتوں میں بھارت کا حصہ 15 فیصد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…