برلن(نیوزڈیسک) جرمن پولیس مغربی شہر ایسن میں ایک سکھ گردوارے میں ہونے والے ممکنہ دانستہ دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق اس واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ایسن پولیس کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ اس واقعے کے بعد ایک نقاب پوش شخص کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس واقعے کے بعد تین افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، تاہم اس دھماکے سے کوئی تعلق نہ نکلنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام جہتوں میں تحقیقات جاری ہیں، تاہم فی الحال ایسے اشارے نہیں ملے ہیں کہ یہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ تھا۔