بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے لڑتے ہوئے آٹھ پاکستانی وافغان جنگجوہلاک

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے لڑتے ہوئے آٹھ پاکستانی وافغانی جنگجوہلاک ہوگئے،ایرانی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز بتایا کہ قم اور اصفہان کے شہروں میں آٹھ پاکستانی اور افغانیوں کی لاشوں کو دفنا دیا گیا ۔ ان افراد کو ایرانی پاسداران انقلاب نے تہران کے حلیف بشار الاسد کے دفاع کے لیے شام میں لڑنے کے واسطے بھرتی کیا تھا۔ شام میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق زینبیون بریگیڈاور افغانیوں کا تعلق فاطمیون بریگیڈسے تھا۔یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرونی ونگ فیلق القدس نے جس کی قیادت جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھ میں ہے، ان دونوں بریگیڈز کو بنا کر اسلحے سے لیس کیا۔ یہ بریگیڈز پاکستان اور افغانستان کے علاوہ بالخصوص ایران میں مقیم ان ملکوں کے شیعہ باشندوں کو بطور معاون سپاہی بھرتی کرتے ہیں، وہ بھی ایسی جنگوں میں جن کا ان افراد کے ممالک کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ایک دوسری خبر میں اسی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ ایران افغانی بچوں کو بھرتی کرکے شام میں جنگ کے لیے بھیج رہا ہے۔ ویب سائٹ نے 17 برس کے دو لڑکوں محمد حسن اکبری اور احمد ترابی کی قبروں کی تصویر بھی جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ دونوں گزشتہ ماہ شام کے صوبے الدرعا کے علاقے بصری الحریر میں مارے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…