اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اٹلی میں خاتون نے شک کی بناءپر نوجوان کو طیارے سے آف لوڈکرادیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(نیوزڈیسک)جہاز میں ایک خاتون نے ذہن میں وسوسے پیداہونے پر نوجوان کے خلاف شکایت کرکے اسے جہاز سے آف لوڈ کروادیا،عرب ٹی وی کے مطابق ہوائی سفر کا یہ واقعہ اٹلی سے لندن کے لیے آنے والی برطانوی فضائی کمپنی کی پرواز میں سوار افریقی ملک اریٹیریا کے نوجوان مسافر کے ساتھ پیش آیا،روم کے ہوائی اڈے پر اڑان بھرنے سے قبل طیارے میں سوار ایک خاتون نے جہاز کے عملے کو شکایت کی کہ طیارے میں موجود ایک شخص مشکوک دکھائی دیتا ہے اور وہ اس کے لیے مسلسل ذہنی اذیت کا موجب بنا ہوا ہے۔ اس پر طیارے کے پائلٹ نے مائیکروفون کے ذریعے اس مسافر کا نام پکارا اور اس سے طیارے سے اترجانے کا حکم دے دیا۔اریٹیریا کے 34 سالہ اس مسافر کو طیارے سے اتارے جانے کے بعد پولیس اسے ہوائی اڈے کے ایک اسٹیشن پرلے گئی جہاں اس سے 15 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔افریقی نڑاد نوجوان نے لندن کے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھ پیش آئے والے واقعے پر حیران ہے کیونکہ اس سے کسی کو خطرہ نہیں تھا۔وہ بچپن سے برطانیہ میں رہ رہا ہے مگر برطانی فضائی کمپنی کے ترجمان نے مسافر کو اتارے جانے کے اقدام کا دفاع کیا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سلامتی کی خاطر کسی مشکوک شخص کو ہوائی جہاز سے اتارنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔تاہم دوسری جانب متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ قانونی مشیروں سے صلاح مشورہ کر رہا ہے تاکہ ایزی جیٹ کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا جاسکے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…