ڈھاکہ ( نیوز ڈیسک) چین بنگلہ دیش کو فرینڈشپ پل کی تعمیر میں معاونت دیگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے اقتصادی تعلقات ادارے کے سیکرٹری میذباؤ الدین اور ڈھاکہ میں چینی سفیر مامیکیانگ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ جس کے تحت تین سو ملین آر ایم بی یوان لاگت کا آٹھواں بنگلہ دیش چین دوستی پل تعمیر کیا جائے گا۔