کراسز(نیوز ڈیسک ) جنوبی امریکا کے شمالی ساحل پر واقع ملک وینز ویلا کی حکومت نے ملک میں بجلی بحران کے باعث جمعہ کی چھٹی کا اعلان کردیا۔وینز ویلا میں پانی کے بحران سے پیدا ہونیوالے بجلی بحران کے بعد صدر نکولس میدورو نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا کہ بجلی بچانے کیلئے ائند 2 ماہ کیلئے جمعہ کے روز بھی سرکاری چھٹی ہوگی اس طرح سرکاری دفاتر ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو 70 فیصد بجلی فراہم کرنے والے ہائیڈروز الیکٹرک ڈیم میں پانی کم ترین سطح تک پہنچ گیا جس کے باعث ملک کو بجلی بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کیلئے جمعہ کی چھٹی کا فیصلہ کیاگیا۔ وینز ویلین صدر نے حکم دیا کہ سرکاری طورپر چلنے والی انڈسریاں 20 فیصد تک بجلی کے استعمال میں کمی لائیں تاہم انہوں نے رہائشی علاقوں میں بجلی کی بندش نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے