جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوڈان میں 22 شہریوں کو سزائے موت سنادی گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(نیوزڈیسک) سوڈان کی عدالت نے دہشت گردی کے الزام میں 22 شہریوں کو سزائے موت سنادی ۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری وکلاءکے سربراہ ماہ جوب عبداللہ نے بتایا کہ ‘خرطوم کی شمالی عدالت کے جج عبیدین داہی نے جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے 22 شہریوں کو سزائے موت سنادی ہے’۔تمام مبینہ ملزمان کا تعلق دارفور کے علاقے میں بخت عبدالکریم داباجو کی ‘برابری کی تحریک’ سے بتایا گیا ہے، جس نے اپریل 2013 میں سوڈانی حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔معاہدے کے بعد سرکاری فوج نے اس تحریک کے کارکنوں کو غیر مسلح کرتے ہوئے ان کے کیپمس کو ختم کردیا تھا جبکہ اس دوران ہی گزشتہ فروری میں سوڈانی انسپکٹرز نے مذکورہ شہریوں کو گرفتارکیا تھا۔ان 22 افراد پر ریاست کے خلاف جنگ کرنے، قانون شکنی اور دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ملزمان کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ ان کی جانب سے اپیل دائر کیے جانے سے ایک ہفتے قبل ہی ان کے موکلوں پر دہشت گردی کے الزامات کو مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔خیال رہے کہ مذکورہ سزائے موت کو خرتوم اور جنوبی سوڈان کے علاقے دارفور کے درمیان موجود خراب تعلقات کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ 2003 میں سوڈان کے صدر عمر البشیر کے خلاف ایک اقلیت کی مذہبی منافرت اس وقت عسکری سورش میں تبدیل ہوگئی تھی جب ان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کو ‘ملک میں مذہبی آزادی نہیں دی جارہی ہے’۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سورش اور اس کے سدباب کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے عمر البشیر کو جنگی مجرم قرار دے دیا ہے تاہم عمر البشیر نے ان تمام الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان میں ہونے والی مذکورہ سورش میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور 25 لاکھ افراد دارفور کے علاقے سے بے گھر کردیئے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…