جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اہم اسلامی ملک میں اسلام کی بطور سرکاری مذہب حیثیت ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع

datetime 6  مارچ‬‮  2016 |

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے شدت پسندی کے رحجان کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سے اسلام کی بطور سرکاری مذہب حیثیت ختم کرنے کی بحث چھڑ گئی ہے۔بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے حال ہی میں ایک درخواست ،جس میں 28 برس قبل اسلام کو ملک کا سرکاری مذہب قرار دئیے جانے کو چیلنج کیا گیا کی سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دیا ۔بنگلہ دیش کے اخبار دی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بینچ درخواست کی سماعت 27 مارچ سے کرے گا۔اس درخواست کو بنگلہ دیشی میڈیا کے ساتھ ساتھ غیرملکی میڈیا نے بھی خاصی اہمیت دی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق بنگلہ دیش اسلام کو بطور سرکاری مذہب ترک کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ 1971 میں اپنے قیام کے وقت بنگلہ دیش کو ایک سیکولر ریاست قرار دیا گیا تھا تاہم 1988 میں ملک میں حسین محمد ارشاد کی فوجی حکومت نے آئین میں آٹھویں ترمیم کے ذریعے اسلام کو سرکاری مذہب قرار دیا تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…