جدہ (نیوز ڈیسک ) جدہ میں پاکستانی تارکین وطن کے کمیونٹی فورم ’پاکستان ویلفیئرسوسائٹی‘ کی طرف سے جمعہ کی شام چار سے سات بجے تک پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجائے گاجس دوران سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا معائنہ کرے گی اور حقدار مریضوں کو مفت ادویات بھی دی جائیں گی۔ کیمپ انچارج محمد یوسف ستار نے ’سعودی گزٹ‘ کوبتایاکہ الٹراساﺅنڈ اور دل کے ٹیسٹ ڈاکٹرکی ہدایت پر کیے جائیں گے جبکہ شوگر ٹیسٹ بھی مفت کیاجائے گا۔ اُنہوں نے بتایاکہ کیمپ میں آنکھوں کے مفت چیک اپ کی سہولت بھی موجود ہوگی جبکہ دانتوں کا ڈاکٹرضرورت پڑنے پر بلایاجاسکتاہے ۔ فورم کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان نے کمیونٹی سے درخواست کی کہ گھروں میں بغیر استعمال کیے بچ جانے والی ادویات کیمپ میں عطیہ کریں ۔