ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

بھارت داعش کواسلحہ فراہم کرنیوالادوسرابڑاملک ہے، امریکی اخبار

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) بغل میں چھری،منہ میں رام رام،بھارت داعش کوہتھیاروں اوربارود کی بڑے پیمانے پر فراہمی میں ملوث نکلا۔ امریکی اخبارنے انکشاف کیاہے کہ شام میں تباہی مچانے والے بیشترہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ نکلے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی چونکا دینے والی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش جنگجوتباہی پھیلانے کیلیے بڑی تعدادمیں بھارتی اسلحہ اوربارود استعمال کر رہے ہیں۔برطانوی تحقیقاتی ادارے کے حوالے سے اخبار نے انکشاف کیاہے کہ داعش جنگجوؤں کواسلحہ بارود اور دیگر جنگی سامان فراہم کرنیوالوں میں ترکی اوربھارت پیش پیش ہیں۔ داعش کی جانب سے استعمال ہونیوالے ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوزاوردیگر تباہ کن ہتھیاربھارتی کمپنیوں کے تیارکردہ ہیں۔ اخبار کے مطابق داعش جنگجو شام میں 20 ممالک کی 51کمپنیوں کے ہتھیار اوردیگر جنگی سامان استعمال کررہے ہیں۔ان ممالک میں امریکا،روس،چین، برازیل، ایران، بلجیم، نیدرلینڈ اورجاپان شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش جنگجوؤں کو13 ترک اور7بھارتی کمپنیاں جنگی آلات، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان سپلائی کررہی ہیں۔ بھارتی کمپنیاں اسلحہ اوربارود ترکی اورلبنان بھجواتی ہیں جہاں موجود کمپنیاں یہ سامان شام میں داعش جنگجوؤں کو سپلائی کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…