ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

آسٹریلوی شہری پر ڈوڈی الفائد کی فیراری جلانے کا الزام

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملبرن(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں ایک شخص کو اس فیراری گاڑی کو نذرآتش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو کسی وقت شہزادی ڈیانا کے دوست ڈوڈی الفائد کے استعمال میں تھی۔ملبرن میں 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی مالیت گاڑی جلائے جانے کے چار ماہ بعدجمعرات کو ایک مرد اور دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ نادر گاڑی مرمت کی دکان سے چرائی جانے والی دو گاڑیوں میں سے ایک تھی۔گرفتار کی جانے والی خواتین کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کین رڈلی نامی شخص کو عدالت میں آتش زدگی اور دیگر الزامات کا سامنا ہوگا۔جمعے کو اس مقدمے کے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ریمانڈ کے لیے زیر حراست رہنے والے کین رڈلی ممکنہ طور پر جیل میں نشہ نہ کرنے سے پیدا ہونے والی کیفیت کا شکار ہیں۔مبینہ طور پر ملبرن کے مضافاتی علاقے برائیسائیڈ میں مشتبہ چوروں نے گاڑیاں مرمت کرنے والی دکان کا دروازہ توڑنے کے چار منٹ کے اندر چرا لی۔نذرآتش کی جانے والی فیراری مبینہ طور پر معروف میوزک بینڈ پنک فلائیڈ کے روجر واٹرز اور نک میسن کے استعمال میں بھی رہی تھی اور اس کے موجودہ مالک میلبرن کے ایک ریستوران کے مالک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…