ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

’ٹرمپ کا صدر بننے والا مزاج ہی نہیں ہے‘:مٹ رومنی

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما مٹ رومنی نے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس صدر بننے والا نہ مزاج ہے اور نہ ہی فیصلے کی قوت ہے۔مٹ رومنی نے جمعرات کو ایک تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر ضدی، عورت بیزار اور بد دیانت ہونے کا الزام عائد کیا۔ان کا مزید کہنا تھا ’اگر ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امید وار بن گئے تو امریکہ کے محفوظ اور خوشحال مستقبل بننے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔‘دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے مٹ رومنی نے مذاق اڑاتے ہوئے انھیں ایک ’ناکام امیدوار‘ اور ’چوک آرٹسٹ‘ قرار دیا ہے۔ٹرمپ نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میں نے سنہ 2012 کے صدارتی انتخاب کے لیے مٹ رومنی کے پارٹی امیدوار بننے کی حمایت کی تھی اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کتنے وفادار تھے اور وہ میری توثیق کے لیے بھیک مانگ رہے تھے۔‘ادھر ریپبلکن پارٹی کے سینئیر رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ریپبلکن نیشنل سکیورٹی کے متعدد ارکان نے اپنی کمیونٹی کو ایک کھلے خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ’دنیا میں امریکی اثر و رسوخ اور طاقت کے ویڑن‘ کو ’ بے اصول اور بے ربط‘ قرار دیا ہے۔خط کے مطابق ’ٹرمپ ایک جملے کے اندر علیحدگی سے فوجی مہم جوئی میں جھول جاتے ہیں۔‘ریپبلکن پارٹی کے سنہ 2008 کے صدارتی امیدوار جان مکین نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی نیشنل سکیورٹی کے بارے میں دیے جانے والے بیان کو ’خطرناک اور بے خبر‘ قرار دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سپر ٹیوز ڈے کے انتخاب میں فتح حاصل کر کے خود کو ’ریپبلکن پارٹی کو متحد کرنے والی شخصیت‘ قرار دے چکے ہیں۔مٹ رومنی نے جمعرات کو ایک تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو ریپبلکن پارٹی اور ملک کے لیے خطرناک قرار دیا۔انھوں نے ٹرمپ کی ٹیکس کے بارے میں پالییسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بناوٹی اور دھوکے باز شخص ہیں اور ان کے وعدے بھی ان کی ڈّگری کی طرح بیکار ہیں۔مٹ رومنی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی نامزدگی سے ڈیموکریٹک حریف ہلری کلنٹن کے امریکی صدر بننے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…