ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

خواتین خاوند کی اجازت کے بغیر آپریشن کرواسکیں گی ،سعودی شوریٰ کونسل

datetime 3  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی ایک رکن مونا المشیت نے کہا ہے کہ خواتین کو موجودہ قوانین کے تحت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر زچگی کے دوران سرجری کرانے کا حق حاصل ہے، طبی وجوہ کی بنا پر دوسری اقسام کی سرجری کے لیے خاوند کی اجازت درکار ہوتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ باتیں الریاض میں منعقدہ مریضوں کے حقوق سے متعلق پہلی خلیجی کانفرنس میں ”علاقائی اور عالمی سطح پر خواتین کی صحت کے شعبے میں بااختیاری” کے موضوع پر پیپر پیش کرتے ہوئے کہی ہیں۔مونا المشیت نے کہا کہ خواتین کو تولیدی برسوں کے دوران علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک سے علاج کی بھاری لاگت اور چھاتی کے سرطان جیسی بیماریوں سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔انھوں نے تجویز پیش کی کہ بینائی اور بصارت سے محرومی سمیت خصوصی ضرورت کی حامل خواتین کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔اس قسم کی نگہداشت پر سعودی مملکت کے دسویں ترقیاتی منصوبے میں بھی زور دیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ 2000ءمیں وضع کردہ ہزاریے ترقیاتی اہداف کے مطابق خواتین کی صحت سے متعلق پروگراموں کو اختیار کیا جانا ضروری ہے۔سعودی عرب نے ان ترقیاتی اہداف پر دستخط کررکھے ہیں لیکن وہ 2060ء کے اختتام تک ان مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے ابھی کام کررہا ہے۔سعودی شوریٰ کونسل کی رکن کا کہنا تھا کہ ”خواتین کی صحت کے شعبے میں بااختیاری گذشتہ چند سال کے دوران مقامی ،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر گہری تشویش کا سبب رہی ہے۔سعودی عرب میں صحت کے نجی اور سرکاری شعبے نے اس کو قبول کیا ہے اور سعودی حکومت اس ہم شعبے میں جاری کوششوں کی معاونت کررہی ہے۔اس ضمن میں بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ان میں سعودی جامعات میں خواتین کی صحت سے متعلق اعلیٰ سطح پر تحقیق کےلئے چئیرز کا قیام بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…