انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی نے شام میں تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں سرگرم کرد علیحدگی پسندوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان کرتلموس کا انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور روس کی طرف سے شام میں جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق وہ زیادہ پرامید نہیں ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ وہ شام میں کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔ ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان کرتلموس کا انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم جنگ بندی کے اس معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن مجھے نہیں امید کہ وہاں موجود تمام فریقین اس پر عملدرآمد کریں گے۔