کابل (نیوز ڈیسک)افغان وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے متعدداقدامات اٹھائے جارہے ہیں اوریہ عمل روکنے والا نہیں بلکہ جاری وساری رہے گا،مقامی میڈیا کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ایک عہدیدارنے بتایاکہ تمام گروپ تنازعے کے پر امن حل کے لیے افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کریں توہم اس کے لئے تیار ہیں،ان کا کہناتھا کہ امن کا حصول افغان عوام اور حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم امن مخالف عناصر کے ساتھ طاقت ہی سے نمٹا جائے گا۔