بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برلسکونی کی جاسوسی، اطالوی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(نیوز ڈیسک) اٹلی کی وزارت خارجہ نے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کی جاسوسی کی خبر منظر عام پرآنے کے بعد امریکی سفیرکو طلب کر لیا۔اٹلی کے اخبار لا ریپبلکا میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے سابق وزیراعظم برلسکونی اور ان کے عملے کی ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی تھی۔اخبار نے امریکا کے راز افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی ادارے نے 2008 اور2011 کے درمیان سابق وزیراعظم کے فون ٹیپ کئے۔ یہ فون اس وقت ٹیپ کئے گئے جب اٹلی کی حکومت یورو زون کے قرضوں کے بحران میں الجھی ہوئی تھی۔سابق امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ یورپی یونین نے برلسکونی کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…