بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیر ملکیوں سے شادی پر پابندی ،برطانیہ میں بڑا اقدام ہوگیا

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) ورکرز پر غیر ملکیوں سے شادیوں پرپابندی کے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے، ایشین امیج میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ حکومت کی عاید کردہ پابندی کے ذریعے کم وبیش نصف یعنی 50فیصد ورکنگ فورس کوغیر قانونی طورپر غیر ملکیوں سے ممکنہ شادیوں سے روکا جارہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت برطانیہ کے اس قانون کے خلاف مقدمے کی سماعت کررہی ہے جس کے تحت حکومت نے یہ پابندی عاید کررکھی ہے کہ غیر یورپی اقتصادی زون سے تعلق رکھنے والا کم از کم 18600پونڈ سالانہ آمدنی رکھنے والا ورکر ہی اپنے منگیتر کیلئے ویزا کی درخواست دے سکے گا۔ گزشتہ روز جب سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو منقسم فیملیزکمپین کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا، عدالت میں یہ موقف اختیار کیاگیاہے کہ وزیرداخلہ کی پالیسی ہزاروں افرادکی اپنی فیملیزسے ملاقات کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے جبکہ سابقہ قانون کے تحت جوڑے کویہ ثابت کرنا ہوتا تھا کہ وہ سرکاری خزانے پر بوجھ بنے بغیر گزارا کرسکتے ہیں۔ ہائی کورٹ کے ایک جج وزیر داخلہ کے 2012 میں متعارف کرائی گئی کم از کم تنخواہ کی اس شرط کو حقوق انسانی میں بلاجواز مداخلت قرار دے چکے ہیں۔لیکن جولائی 2014 میں اپیل کورٹ وزیر داخلہ کے اپنے احکام پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اجازت دے چکی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…