ریاض (نیوز ڈیسک) فلپائن نے سعودی عرب ائیر لائن کا طیارہ منیلا کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرہائی جیک کرنے کی ایران کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ منیلا کے مقامی اخبار کے مطابق حکام نے اس منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے۔ منیلا بلیٹن کے مطابق منیلا میں موجود سعودی سفارتخانے نے منیلا کے حکام نے سعودی طیارے پر سفر کرنے والے مسافروں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لیے اسکیرننگ ڈیوائس لگانے کی سفارش کی ہے۔ اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا کہ دس سازشیوں پر مشتمل ایک ٹیم ایران سے مختلف پروازوں کے ذریعے براستہ ترکی جنوب مشرقی ایشیا پہنچے ہیں۔جو کہ اپنا منصوبہ ملائیشیا، انڈونیشیا یا فلپائن میں پورا کرنا چاہتے تھے۔سعودی سفارتخانے کی جانب سے دائر کی گئی یہ درخواس فلپائن کے مجاز حکام کو بھیجی گئی ہے۔سعودی عرب ائیر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی سکیورٹی کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہے۔طیارے کی سکیورٹی ہمارے لیے ایک غیر ملکی ذمہ داری کے مترادف ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں ایوی ایشن حک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لیے ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈر ز سے طیارے اور اس میں موجود مسافروں کی سکیورٹی کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں