نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی پولیس کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائے گئے، پولیس رپورٹ میں مقامی بھارتی چینل کی چلائی گئی فوٹیج جعلی قرار دے دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طلباءپر غداری اور بغاوت کے مقدمات نیوز چینل کی فوٹیج کی بنیاد پر قائم کیے، جس میں فرض کرلیا گیا کہ طلباءنے پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے تھے۔قانونی ماہرین کے نزدیک طلبائ کے خلاف مقدمے میں کوئی جان نہیں یہ جعلی فوٹیج کی بنیاد پر فوری ختم ہوسکتے ہیں، عدالت پہلے ہی فوٹیج کو فرانزک معائنے کے لیے بھیج چکی ہے، 9 فروری کو یونیورسٹی میں کشمیری رہنما افضل گورو کی برسی پر تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں بھارت مخالف نعرے لگے تھے۔