تہران(نیوز ڈیسک)تہران حکومت نے برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبرائر سے پچاس کمرشل طیارے خریدے گی۔ جوہری ڈیل کے خاتمے کے بعد ایران اپنی کمرشل ہوائی کمپنی کے لیے جدید مسافر بردار طیارے خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میڈیار پورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ایرانی صدر کے فرانسیسی دورے کے موقع پر ایئر بس ادارے سے 118 سے زائد ہوائی جہاز خریدنے کی ڈیل طے پائی تھی۔ ایئربس سے ایرانی ڈیل کی مالیت دس بلین ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔ ایران کے محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق اگلی دہائی میں ایران کو اپنی کمرشل پروازوں کے لیے چار سو سے زائد مسافربردار ہوائی جہازوں کی ضرورت ہے۔