یورپی یونین چھوڑنے سے برطانوی سلامتی کو خطرہ ہوسکتاہے،کیمرون کا انتباہ
23
فروری 2016
لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون برطانیہ کو یورپی یونین میں شامل رکھنے کے لیے مہم کی قیادت کریں گے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں ووٹ برطانیہ کی معاشی صورتحال اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔یورپی یونین میں شامل رہنے یا اسے چھوڑنے کے سوال پر برطانوی شہری 23 جون کو ایک ریفرنڈم میں اپنا ووٹ دیں گے۔ یورپی یونین سے اخراج کے لیے مہم کی قیادت لندن شہر کے میئر بورِس جانسن کر رہے ہیں۔ بعض مبصرین کے مطابق اگر برطانوی عوام یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو جانسن ملک کے نئے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں