برلن(نیوز ڈیسک)آٹھ سو سے زائد جرمن شہریوں کے بارے میں خطرناک دعویٰ،خطرے کی گھنٹی بج گئی،اکثریت جرمنی واپس پہنچ گئی-جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کا ساتھ دینے کے لیے جرمنی سے آٹھ سو سے زائد افراد شام و عراق جا چکے ہیں۔ اخبار ڈی ویلٹ نے جرائم کی روک تھام کے جرمن ادارے 146 بی کے اے145 کی ایک ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے ان میں سے ایک تہائی واپس جرمنی آ چکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران جہاد کے لیے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق کے اندازے میں تقریباً ایک سو تیس جرمن شہری شام و عراق میں شدت پسندانہ کارروائیوں کے دوران ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے کچھ خود کش بمبار تھے۔