دمشق(نیوز ڈیسک)شامی صدر بشار الاسد نے باغی گروپوں کے ساتھ ہفتہ 27 فروری سے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے نے یہ بات شام کے وزیرخارجہ کے حوالے سے بتائی ،شامی وزیرخارجہ ولید المعلم نے کہاکہ امریکا اور روس شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہفتے کے روز سے سیز فائر معاہدے پر رضامند ہوئے تھے۔ تاہم اس معاہدے کے تحت دہشت گرد گروپ داعش اور النصرہ فرنٹ سمیت ایسے گروپوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جو اقوام متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست پر موجود ہیں۔