بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اعلیٰ افسران سمیت 68 ایرانی فوجی شام میں ہلاک،پاکستانی بھی مدد کو پہنچ گئے

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے 68 اہلکار ایک ہفتے کے دوران شامی اپوزیشن کے خلاف ‘داد شجاعت’ دیتے ہوئے شام میں ہلاک ہوئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق مرنے والے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی اکثریت شمالی حلب کے مضافات میں ہونے والی خونریز لڑائی میںکام آئے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ شامی اپوزیشن سے جھڑپوں میں ان کے اہم جنرل حمید رضا انصاری ہلاک ہوئے۔ جنرل انصاری کا تعلق پاسداران انقلاب کی روح اللہ کور سے تھا جو ان دنوں وسطی ایران کے شہر اراک میں ‘خدمات’ سر انجام دے رہی ہے۔شام میں ایرانی جنگجوو 191ں کی خبریں جاری کرنے والے ویب پورٹل مدافعین حرم کے مطابق مرنے والے ایرانیوں میں اعلی فوجی افسران بھی شامل ہیں، ان میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں سمیت الباسیج ملیشیا کے رضاکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے جو شمالی شام میں جاری لڑائی میں جان گنوا بیٹھے۔ویب پورٹل کے مطابق حالیہ چند ہفتوں کے دوران الباسیج ملیشیا اور پاسدران انقلاب کے اہلکاروں کی شام میں ہلاکتوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی فوج، افغانستان، عراق اور پاکستان سے شیعہ ملیشیا کے اہلکار بھی شام پہنچے ہیں۔ شامی اپوزیشن کے خلاف لڑنے والے ان غیر ملکی جنگجوو 191ں کی تعداد ساٹھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ادھر ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ تہران میں زیر علاج ان فوجیوں کی عیادت کرتے دیکھے جا سکتے ہیں جو شامی اپوزیشن کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…