بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فوجی مشقوں سے مسلم ممالک میں عسکری تعاون بہتر ہو گا، سعودی عرب

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں جاری فوجی مشقوں سے مسلم ممالک کے مابین عسکری تعاون میں بہتری پیدا ہو گی۔ چودہ فروری سے دس مارچ تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت بیس ممالک کی افواج شریک ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے مشترکہ تعاون سے مسلم ممالک کے مابین عسکری تعاون بہتر ہو گا اور موجودہ دور کے چینلجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔سعودی حکام نے ان مشقوں میں شریک ممالک کی افواج کی تیاری اور عزم کی بھی تعریف کی ہے۔ شیعہ ملک ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین حالیہ جوہری ڈیل کی وجہ سے سنی ملک سعودی عرب کو ایسے تحفظات لاحق ہیں کہ ایران علاقائی سطح پر اپنا اثرورسوخ پھیلا سکتا ہے۔اس ضمن میں شامی خانہ جنگی اور یمن میں جاری بحران ریاض حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بھی ہیں۔ ایران نہ صرف شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کرتا ہے بلکہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کو بھی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ تھنڈر آف دی نارتھ نامی ان مشقوں کو مشرق وسطیٰ میں اب تک کی سب سے بڑی وار گیمز قرار دیا جا رہا ہے۔ خلیجی عرب ممالک کے علاوہ پاکستان، مصر، مراکش، بنگلہ دیش، اردن، سوڈان اور سنیگال کی افواج بھی ان مشقوں میں شریک ہیں۔جموعی طور پر ڈیرھ لاکھ فوجی ان مشقوں کا حصہ ہیں۔ ان عسکری مشقوں میں بحری، بری اور فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔سیاسی ناقدین کے مطابق سعودی عرب مشرقی وسطیٰ میں جاری تنازعات میں ایک نیا عسکری اتحاد بنانے کی کوشش میں ہے جب کہ ریاض حکومت کو یوں خطے میں ایران کے اثرورسوخ سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔سکیورٹی مبصرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکا کا کم ہوتا ہوا کردار بھی ریاض کے لیے تشویش کا باعث ہے، اس لیے وہ علاقائی سطح پر نئے اتحادیوں کی تلاش میں ہے۔ان فوجی مشقوں میں زیادہ تر فوجیوں کا تعلق سعودی عرب سے ہی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد مستقبل میں خفیہ معلومات کے تبادلے کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی تعاون کرے گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…