ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں تیار کیا گیا ملٹری طیارہ آئندہ برس پرواز بھرے گا۔شاہ عبد العزیز سٹی کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر شہزادہ ترکی بن محمد کے مطابقAN-132یوکرین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اٹھارہ سال کی ڈویلپمنٹ اور ڈیزائن کی تیاری کے بعد سعودی عرب میںمقامی سطح پر ایک نیا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ تیار کر لیا گیا ہے جو کہ آئندہ برس آزمائشی پرواز بھرے گا۔ جس میں مزید اسی طیارے تیار کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ طیارہ ملٹری ٹرانسپورٹ طیارےAN-32کا جدید ورڑن ہے۔لوکل پبلیکیشن سے بات کرتے ہوئے شہزادہ ترکی نے بتایا کہ اس طیارے میں جدید نوعیت کا انجن اور الیکٹرانکس استعمال کیے گئے ہیں جو اس طیارے ک کسی بھی ما حول میں پرواز بھرنے یا لینڈ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سعودی عرب کی ڈویلپمنٹ اور تکنیکی سر مایہ کاری کے لیے وابستہ متعدد کمپنیوں کے ساتھ پانچ معاہدے کرنے کے موافق ہے جس میں مکمل طور پر عوام کا سرمایہ کاری فنڈ لگایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے نمایاں کمپنیوں کے ساتھ سول انڈسٹری ، سیٹلائٹ اور رڈار پروڈکشن کے شعبوں میں فروغ کے لیے کیے گئے ہیں۔شہزادہ ترکی نے بتایا کہ ان پانچ معاہدوں میں سے دو معاہدے بلیک ہاک اور انٹو نوو کی تیاری کے ہیں۔جبکہ دیگر معاہدوں میں بھی متعدد شعبوں کو فروغ دیا جائے گا۔