بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

داعش نے شام میں عیسائیوں کے اغوا شدہ تمام افرادکو رہاکردیا

datetime 23  فروری‬‮  2016 |

دمشق(نیوز ڈیسک)شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے 200 سے زائد آشوری عیسائی افراد کو رہا کر دیا،ان افراد کوایک سال قبل شمالی شام سے اغوا کیا گیا تھا۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسیریئن چرچ کی ثالثی کے بعد تقریباً 42 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔اسیریئن چرچ کے ایک گروپ نے کہا کہ دولت اسلامیہ نے ان کی رہائی کے لیے تقریباً پونے دو کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔گذشتہ سال فروری کے مہینے میں جب دولت اسلامیہ نے تال تمر کے نزدیک خوبر دریا کے کنارے آباد 12 بستیوں پر حملہ کیا تھا تو انھوں نے وہاں کے بڑے بوڑھے، بچے اور خواتین سمیت بہت سے افراد کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ان حملوں کے نتیجے میں ہزاروں اسیریئن کو اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔اغوا کیے جانے والے لوگوں کو گذشتہ بارہ ماہ کے دوران تھوڑی تھوڑی تعداد میں رہا کرایا ۔گیا ہے۔سویڈن میں قائم اسیریئن ہیومن رائٹس واچ نٹورک اور برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے شامی آبزرویٹری نے کہا ہے کہ 42 قیدیوں کو جن میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں پیر کو رات گئے رہا کیا گیا ہے جبکہ سویڈن کے آشوری فیڈریشن نے رہا ہونے والے افراد کی تعداد 43 بتائی ہے۔اسیریئن ڈیموکریٹک تنظیم کی یونن تالیا نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دولت اسلامیہ نے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر فدیہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں اس میں کمی کی گئی۔ خبررساں ادارے کے مطابق متاثرہ افراد میں سے ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے بہت پیسے ادا کیا لاکھوں ڈالر لیکن 18 ملین نہیں۔ ہم نے اس کے نصف سے بھی کم رقم ادا کی۔انھوں نے کہا کہ جو پانچ لوگ گذشتہ سال لاپتہ ہو گئے تھے ان کے بارے میں ابھی تک کوئی علم نہیں۔خیال رہے کہ دولت اسلامیہ نے اپنے قبضے میں رہنے والے عیسائیوں سے یا تو اسلام قبول کر لینے کے لیے کہا ہے یا پھر جزیہ ادا کرنے یا پھر موت کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق 2011 تک شام میں 12 لاکھ عیسائی لوگوں میں 40 ہزار آشوری آباد تھے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…